ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: سیاحوں کے لئے اپنی منزل مقصود اور سفر کی تفصیلات محکمہ سیاحت کو فراہم کرنا ضروری ہوگا

کاروار: سیاحوں کے لئے اپنی منزل مقصود اور سفر کی تفصیلات محکمہ سیاحت کو فراہم کرنا ضروری ہوگا

Wed, 10 Jun 2020 11:09:43    S.O. News Service

کاروار،10؍جون (ایس او نیوز) کورونا وباء کے مدنظر اب سیاحت کے لئے آنے والے تمام مسافروں کو اپنی منزل مقصود اور سفر کے دوران جن مقامات سے گزرنا ہے، ان سب کی تفصیل محکمہ سیاحت کے پاس ایک ڈکلریشن فارم میں درج کروانا ضروری ہوگا۔

 جو لوگ سڑک کے راستے سیاحت کے لئے نکلے ہیں ان کے ضروری ہوگا کہ وہ اپنے سفر کے راستے کی تمام تفصیلات واضح طورپر بیان کریں۔ اس سے سیاح کس مقام سے نکلے ہیں، کہاں سے گزریں گے اور کہاں تک سفر کرنے والے ہیں اس کی جانکاری محکمہ سیاحت کے پاس محفوظ ہوجائے گی۔اور ان تفصیلات سے محکمہ صحت اور پولیس کو باخبر رکھا جاسکے گا۔    

 محکمہ سیاحت کے ایک آفیسر نے بتایا کہ بیرون ریاست سے آنے والے لوگوں کے ذریعے کووِڈ کی وباء پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے، ا س لئے ہم چاہتے ہیں کہ محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کے پاس مناسب اور ضروی معلومات تیار ہیں۔اس طرح جانکاری جب ہمارے پاس ہوگی تو ہمارے لئے یہ پتہ لگانا آسان ہوجائے گا کہ کون لوگ کس کس کنٹینمنٹ علاقے سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ اگر کسی سیاح کی صحت خراب ہوجاتی ہے تو پھر اس سے رابطہ کرنے اور مناسب اقدام کرنے کے لئے بھی آسانی ہوجائے گی۔

 سیاحوں کے لئے اپنے سفر کی تفصیلات سیلف ڈکلریشن کے طور پر اَپ لوڈ کرنا ہوگا۔ ہوٹلوں کے اندر قیام کے وقت بھی یہ فارم بھرنا لازمی ہوگا۔سرکاری شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔ اگر کسی نے غلط جانکاری دی اور پھر اس کی طبیعت خراب ہوگئی تو اس پر ڈیسیاسٹر منیجمنٹ ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


Share: