کاروار 13؍ستمبر (ایس او نیوز) شہر کے میورورما ویدیکے کے قریب پار ک کیے گئے ایک ایکٹیوا اسکوٹر کے ہینڈل سے رسّیلز وائپرقسم کا انتہائی زہریلا سانپ باہر نکلنے کا واقعہ بدھ کے پیش آیاجس کی وجہ سے موقع پر موجود افراد خوفزدہ ہوگئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق سمیت نامی شخص اپنا اسکوٹر پارک کرکے ساحل پر چہل قدمی کے لئے گیا ہوا تھا۔ اس دوران وہاں سے گزرتے ہوئے لوگوں نے دیکھا کہ ایک زہریلا سانپ اسکوٹر کے اگلے حصے پر چڑھنے کے بعد ہینڈل کے اند رگھس گیا ہے۔ لوگوں نے اس پر نظر بنائے رکھی اور چہل قدمی سے واپس لوٹنے پر سمیت کو اس بات سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد بڑی احتیاط کے ساتھ دھیمی رفتار سے دھکا دے کر اسکوٹر کو مالا دیوی میدان تک لے جایا گیا اور سانپ پکڑنے میں مہارت رکھنے والے ایک شخص کو طلب کرکے اسکوٹر کے ہینڈل سے سانپ کو باہر نکالاگیا۔