کاروار:23/جنوری (ایس او نیوز) جے۔نرم منصوبہ جات کے تحت کاروار بس ڈپو کو منظورشدہ بسوں کے اجراء میں 2گھنٹوں کی تاخیر ہونے کی وجہ سے کاروار بس اسٹائنڈ پر موجود دور دراز جانے والے مسافروں کو وہیں رُک کر رسم اجرائی کا انتظار کرنا پڑا، جس سے اُنہیں کافی دشواری ہوئی۔
کاروار کی سرکاری بس ڈپو کو جے۔ نرم نامی منصوبے کے تحت کل 20نئی بسیں منظور ہوکر کاروار بس ڈپو پہنچی تھیں۔ نئی بسوں کو مسافروں کی سہولت کے لئے جاری کرنے کے لئے بسوں کے اجراء کا پروگرام اتوار کی شام 4بجے طئے کیا گیا تھا۔ لیکن مقامی رکن اسمبلی ستیش سئیل اجراء کے پروگرام میں پہنچنے کے لئے 2گھنٹوں کی تاخیر کردی جس کی وجہ سے اتوار کو سنتے مارکیٹ پہنچے تعلقہ کے مختلف دیہاتوں کے مسافروں کو موڈگیری ، ماجالی ، سداشیوگڑھ سمیت دیگر مقامات کو پہنچنے میں نہ صرف دشواری ہوئی بلکہ وہ 2گھنٹوں تک وہیں بس اسٹانڈ میں رسم اجرائی کا انتظار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ شام 15-06بجے رکن اسمبلی ستیش سئیل پہلے سے طئے شدہ پروگرام کو ختم کرکے بس اسٹانڈ پہنچے اور وہاں بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد بسوں کو روانہ کیا گیا ۔ اس موقع پر دیہاتوں میں جانے والے لوگمتعلقہ افسران پر لعنت ملامت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔