ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروارمیں بائک پر گواکی شراب اسمگل کرنے والا ایک شخص گرفتار

کاروارمیں بائک پر گواکی شراب اسمگل کرنے والا ایک شخص گرفتار

Mon, 13 Apr 2020 13:55:28    S.O. News Service

کاروار13/اپریل (ایس او نیوز) کاروار تعلقہ کے ماجالی میں سیمنٹ فیکٹری کراس پر گوا سے لائی گئی شراب کی بوتلیں اپنے بائک پر اسمگل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 پولیس کے چھاپے کے دوران ملزم کرشنا ایلما ہوسکوٹے (19) سال کو گرفتار کیاگیا جو کہ باگلکوٹ تعلقہ کے کیرور کا رہنے والا ہے۔ملزم کے ساتھ اس کا ساتھی درشن نامی نوجوان بھی بائک پر موجود تھا۔ اس کے پاس سے 10,800روپے مالیت کی شراب اور اس کام میں استعمال کی گئی موٹر بائک کو ضبط کیا گیا۔

 اس تعلق سے چیتا کول پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔
 


Share: