ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں مریضوں کو کووِڈ اسپتال لے جانے سے روکنے پر 70سے زائد احتجاجیوں کے خلاف کیس درج

کاروار میں مریضوں کو کووِڈ اسپتال لے جانے سے روکنے پر 70سے زائد احتجاجیوں کے خلاف کیس درج

Tue, 28 Jul 2020 13:50:54    S.O. News Service

کاروار 28/جولائی (ایس او نیوز) کاروار شہر کی کے ای بی کالونی کے پاس موجود کووِڈ متاثرین کو اسپتال لے جانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے اور اتوار کے دن لاگو لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 70سے زائد افراد پر پولیس نے کیس درج کردیا ہے۔

 یاد رہے کہ دو بچوں سمیت پانچ کووِڈ متاثرین کو جب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا عملہ اسپتال میں لے جانے کے لئے پہنچا تھا تو مقامی لوگوں کا ایک ہجوم وہاں پر جمع ہوگیا تھا اور اسپتال میں بدنظمی اور ناکافی سہولتوں کا حوالہ دے کر مریضوں کو اسپتال بھیجنے سے انکار کرنے لگا تھا۔ پھر پولیس کے اعلیٰ افسران کی مداخلت سے یہ مسئلہ حل کیا گیا تھا۔

 اس واقعہ کے بعد لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کیے جانے کی شکایت ریوینیو سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی کی ہے اور جمع ہونے والے ہجوم میں شامل افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔
 


Share: