کاروار20/ستمبر (ایس او نیوز) سمندر میں ڈوبنے کے دوران کاروارساحلی محافظ دستے نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر بوٹ پر موجود سبھی 17 ماہی گیروں کو بچالیا، یہ واردات آج جمعرات دوپہر کو پیش آئی۔
اطلاع کے مطابق کاروار کے بحر عرب میں آج یہ بوٹ بیت کُل بندر سے مچھلیوں کے شکار کے لئے نکلی تھی، اونچی اُٹھتی لہروں کے درمیان اچانک دوپہر کو بوٹ ڈوبنے لگی، ماہی گیروں نے فوراً کوسٹ گارڈس (ساحلی محافظ دستہ) کو واقعے کی جانکاری دی اور دستہ کے اہلکار نے جائے وقوع پر پہنچ کر سبھی ماہی گیروں کو ڈوبنے والی بوٹ سے نکال دیا اور اپنی بوٹ کے ذریعے بحفاظت کنارے تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ بیت کُل بندر سے قریب 10 نوٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا۔