کاروار:25/فروری (ایس او نیوز) مارچ 6اور 7کو کرناٹکا مادھیما اکیڈمی اور محکمہ اطلاعات کے اشتراک سے ریاستی خاتون یونیورسٹی میں خاتون صحافیوں کے متعلق ’’ خاتون صحافی۔مسائل ، چیلنجس اور مواقع ‘‘ کے عنوان پر مذاکرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مجوزہ سمینار میں شرکت کی خواہاں خاتون صحافی اپنانام اور موبائیل نمبر کے ساتھ 28فروری سے پہلے کرناٹکا مادھیما اکیڈمی دفتر کو بذریعہ خط یا ای میل : karnatakamediaacademy@gmail.com پر تفصیلات روانہ کرسکتی ہیں۔