ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کابینہ نے نوٹیفکیشن کیلئے صدرجمہوریہ کو لوک سبھا انتخابات کی تاریخیں بھیجی

کابینہ نے نوٹیفکیشن کیلئے صدرجمہوریہ کو لوک سبھا انتخابات کی تاریخیں بھیجی

Thu, 14 Mar 2019 00:00:53    S.O. News Service

نئی دہلی،13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حکومت نے الیکشن کمیشن کی سفارش صدر رام ناتھ کووند کو بھیج کر سات مرحلے میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کو مطلع کرنے کا عمل بدھ کو شروع کر دیا۔پہلا نوٹیفکیشن 18 مارچ کو جاری ہوگا۔لوک سبھا انتخابات 11 اپریل سے شروع ہو جائے گا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں مختلف مراحل میں ہونے والے انتخابات کے لیے اطلاعات پر صدر کی منظوری کی سفارش کی گئی۔الیکشن کمیشن (ای سی) نے 10 مارچ کو الیکشن پروگرام کا اعلان کیا تھا اور لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کو مطلع کرنے کے لیے وزارت قانون کو لازمی سفارش بھیجی تھی۔عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 14 کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت کو اپنی سفارش بھیجتا ہے اور حکومت صدر سے انتخابات کی تاریخوں کی اطلاع پر منظوری دینے کی درخواست کرتی ہے۔الیکشن کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر وزارت قانون مرکزی کابینہ کیلئے تجویز دیتی ہے، جس میں مختلف مراحل میں ہونے والے انتخابات کے لیے صدر سے نوٹیفکیشن کی منظوری کی سفارش کرتا ہے۔کمیشن کی سفارش میں تمام پارلیمانی حلقوں کی تفصیلی معلومات کے ساتھ ووٹنگ کی تاریخوں اور نوٹیفکیشن کب جاری کیا گیا ہے، اس کی معلومات پر مشتمل ہے۔نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی 17 ویں لوک سبھا کی تشکیل کا عمل شروع ہو جائے گا۔عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 14 کے مطابق ہندوستان کے گزٹ پر ایک یا اس سے زیادہ نوٹیفکیشن شائع کرکے صدر الیکشن کمیشن کی طرف سے سفارش کی گئی تاریخ یا تاریخوں پر عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کے مطابق پارلیمانی حلقوں سے لوک سبھا کے ارکان کو منتخب ہونے کا اعلان کریں گے۔


Share: