نئی دہلی،04؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب کابینہ نے ڈیرہ بابا نانک قصبے اور اس کے قرب وجواع کے علاقے کی ترقی اور خوبصورت بنانے کیلئے ڈیرہ بابا نانک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے ایک خصوصی قرارداد منظور کی۔یہ فیصلہ سکھ مذہب کے بانی گرنانک دیو کی 550 ویں یوم پیدائش سے پہلے لیا گیا۔550 ویں یوم پیدائش اگلے سال نومبر میں ہو گی اور سال بھر چلنے والے جشن کا آغاز حکومت کی طرف سے 23 نومبر کوکر دیاگیا ہے۔ وزیر اعلی امریندر سنگھ کی صدارت میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اس موقع پر کرتارپور کوریڈور کے کھلنے کو ایک تاریخی قدم کے طور پر اس کا استقبال کیا گیا۔وزیر اعلی اس تاریخی موقع کے دوران علاقے میں لاکھوں عقیدمندوں کے آنے کے امکان کو دیکھتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لئے پہلے ہی بہت ترقی کے منصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں۔پاکستان کے کرتارپور واقع گرودوارہ میں ہزاروں یاتریوں کے جانے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے آئندہ سالوں میں بنیادی ڈھانچے، نقل و حمل، ہوٹل، دکانیں، ریستوران اور متعلقہ سرگرمیوں کے لحاظ سے ڈیرہ بابا نانک علاقے میں بہت سے ترقیاتی کام کئے جانے کی توقع ہے۔