ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی : کار نے ماری درخت کو ٹکر ۔ ایک ہلاک ۔ 8 زخمی

ڈانڈیلی : کار نے ماری درخت کو ٹکر ۔ ایک ہلاک ۔ 8 زخمی

Mon, 21 Jun 2021 12:54:00    S.O. News Service

ڈانڈیلی ،21؍ جون (ایس او نیوز) جوئیڈا تعلقہ کے اُلوی کی طرف جارہی کروزر ٹریاکس گاڑی نے تامبڈے گاوں کے علاقے میں سڑک کنارے واقع ایک درخت کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بقیہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ انتہائی تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور ڈانڈیلی دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں  یہ حادثہ پیش آیا۔ کار میں سوار ہوکر الوی کی طرف سفر کرنے والے افراد بیلہونگل تعلقہ کے بیلوڈی اور بیلگاوی کے کتور تعلقہ  کے رہنے والے تھے۔ حادثہ کی شدت سے سنگین حالت میں زخمی ہونے والے وجیا وٹھل پنسے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
    
حادثہ میں زخمی کچھ لوگوں کو سرکاری اسپتال میں علاج  کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ  زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے دھارواڑ منتقل کیا گیا ہے۔ ڈانڈیلی دیہی پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔


Share: