ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنمیانند معاملہ: لڑکی کے دوست نے کیا انکشاف، باتھ روم میں ویڈیو بنا کر سوامی نے کیا بلیک میل

چنمیانند معاملہ: لڑکی کے دوست نے کیا انکشاف، باتھ روم میں ویڈیو بنا کر سوامی نے کیا بلیک میل

Fri, 13 Sep 2019 21:40:25    S.O. News Service

لکھنؤ،13 /ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) یوپی کے شاہ جہاں پور کے چنمیانند معاملے میں ریپ کا الزام لگانے والی لڑکی اپنے جس دوست سنجے کے ساتھ بھاگی بھاگی پھر رہی تھی اس نے کہا کہ لڑکی کو بلیک میل کرکے چنمیانند نے ریپ کیا ہے۔لڑکی نے تنگ آکر شیشے میں لگے خفیہ کیمرے کی طرف سے ان کا ویڈیو بنا دیا۔یہ ویڈیو اسی سال جنوری کا ہے لیکن کیمرے میں ایک تاریخ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے 2014 کی تاریخ ریکارڈ ہوئی۔سنجے چنمیانند کے لاء کالج میں لڑکی کا کلاس میٹ تھا۔سنجے کا کہنا ہے کہ لڑکی سے اس کی دوستی ہوئی تو وہ اپنے دکھ سکھ شیئرکرنے لگی۔اس نے اسے سوامی کے بارے میں بتایا۔لڑکی کے دوست سنجے سنگھ نے کہا کہ سوامی جی نے اس کونوکری دی ہاسٹل میں اس کو کمرہ بھی دیا۔کھانا وغیرہ اس کا مفت کروا دیا۔وہ رہنے لگی۔اسکو معلوم نہیں تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ اس نے بتایا کہ لڑکی جب باتھ روم میں نہانے گئی تو سوامی جی نے اپنے ہی کسی آدمی سے ویڈیو بنوا لیا۔سوامی جی اسی ویڈیو سے اس کا استحصال کرتے رہے۔سنجے نے کہا کہ اس نے جو الزام لگائے ہیں، وہ سچ ہیں۔ سنجے کا دعوی ہے کہ لڑکی نے تنگ آکر اپنے استحصال کا ویڈیو بنانے کے لئے گوگل میں تلاش کرکے چشمے میں لگا خفیہ کیمرہ آن لائن خریدا۔اسی سے چنمیانند کا ویڈیو بنایا۔ویڈیوز اسی سال جنوری کا ہے۔چونکہ کیمرے میں تاریخ مقرر نہیں تھی لہٰذا جنوری 2014 کی تاریخ درج ہو گئی۔سنجے سنگھ نے کہا کہ لڑکی کے دماغ میں سوامی جی کے ثبوت بنانے کا خیال آیا ہوگا لیکن وہاں پر فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔وہاں منع کر دیتے تھے کہ فون لے کر نہ آنا۔اس نے خفیہ کیمرے دوبارہ مگوایا اور اس سے سوامی جی کی سب کرتوتیں ریکارڈ کیں۔ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک لڑکی اور کچھ لوگ ایک گاڑی میں کسی کو وہاٹس ایپ بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔چنمیانند کے وکیل کا الزام ہے کہ ویڈیو میں یہی لڑکی اور اس کا دوست سنجے ہے۔سنجے اسے فرضی بتاتے ہیں۔اس نے کہا کہ میں بھی تو یہ کہہ سکتا ہوں کہ میرا بھی ویڈیو جعلی ہے۔میری بھی آواز،جیسے اوم سنگھ وکیل کہہ رہے ہیں کہ وہ ویڈیو جعلی ہے، تو ہمارا ویڈیو بھی جعلی ہے۔میری بھی آواز اس میں مکس کی گئی ہے۔وائرل ویڈیو کی وجہ سے چنمیانند اور سنجے دونوں شک کے گھیرے میں ہیں اس لئے ضروری ہے کہ اس کی جلد تحقیقات ہو تاکہ لوگوں کو اس کی حقیقت پتہ چل سکے۔


Share: