ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی یوسی سال دوم کے طلبہ نے امتحانات ملتوی کرنے کاکیامطالبہ ، کورونامریضوں کے لئے بیڈاورآکسیجن کا مسئلہ حل ہوجائے گا: وزیر تعلیم سریش کمار

پی یوسی سال دوم کے طلبہ نے امتحانات ملتوی کرنے کاکیامطالبہ ، کورونامریضوں کے لئے بیڈاورآکسیجن کا مسئلہ حل ہوجائے گا: وزیر تعلیم سریش کمار

Sat, 24 Apr 2021 12:08:03    S.O. News Service

بنگلورو،24؍اپریل (ایس او نیوز)ریاست میں کورونامریضوں کے لیے بیڈاورآکسیجن کامسئلہ دودنوں میں حل ہوجائے گا۔یہ تیقن ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے دیا۔

بروزجمعہ چامراج نگرضلع کے ہنورگرام اسمبلی حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے سنگ بنیادتقریب میں شرکت کرنے کے بعدانہوں نے کہاکہ کورونامریضوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں خصوصی بیڈکی ازحدضرورت ہے ساتھ میں آکسیجن کا معاملہ بھی سراٹھایاہواہے۔اس ضمن میں صنعتوں کے لیے استعمال میں لائے جارہے اضافی آکسیجن سلنڈرزپرروک لگاتے ہوئے کووڈپرپانے کے لیے استعمال کرنے اپیل ریاستی وزیرصنعت جگدیش شٹرسے کی گئی ہے،اس سلسلہ میں وہ بھرپورتوجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے شہربنگلورمیں کووڈمعاملات کے بے تحاشہ اضافہ پرتشویش ظاہرکی،انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی کی جانب سے بنگلورمیں کووڈمریضوں کے لیے خصوصی طورپر1000آئی سی یوبیڈتیارکئے گئے ہیں،1000آئی سی یوبیڈس پرمشتمل اسپتال کا عنقریب افتتاح ہونے جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کل ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں،اس کے باوجودریسٹ لئے بغیروہ کووڈپرقابوپانے کے کام میں سرگرم ہوگئے ہیں۔ بنگلورکے تمام وزراء اوراراکین اسمبلی،وحکام کے ساتھ ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ خصوصی ہدایات دے رہے ہیں۔دودنوں میں بیڈاورآکسیجن کا معاملہ حل ہوجائے گا۔

اس موقع پرکولیگال میں پی یوسی سال دو م کے طلبہ نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امتحان ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔طلبہ نے کہاکہ کلاس نہیں چل رہی ہے،ٹیوشن بھی بندہوگیاہے،پی یوسی کا نصاب بھی مکمل نہیں ہواہے اس لیے امتحانات ملتوی کئے جائیں۔کولیگال کے گیسٹ ہاؤزمیں 20سے زائد پی یوسی طلبہ نے سریش کمارسے ملاقات کی اورامتحانات ملتوی کرنے کامطالبہ کیا۔اس وقت سریش کمارنے بس اتناکہاکہ کوروناصورتحال کی وجہ سے کلاس بندہوگئے ہیں،یہ کہتے ہوئے چل دئے،طلبہ سوال کرتے ہوئے ان کے پیچھے پیچھے گئے مگرکوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔

کووڈگائڈلائنس کی خلاف ورزی: ہنورترقیاتی کاموں کے لیے منعقدکی گئی تقریب میں عوام کی شرکت کی کوئی حدنہیں دیکھی گئی جبکہ گائڈلائنس کے مطابق صر ف شادیوں میں پاس کے ساتھ 50افرادکی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ریاستی حکومت سے جاری رہنماخطوط کے مطابق ریاست بھرمیں سیکشن 144نافذہے۔جس کے تحت چارسے زیادہ آدمیوں کے گروہ پرپابندی ہے۔


Share: