ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار، ممبئی میں پٹرول کے دام 108 روپے کے قریب

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار، ممبئی میں پٹرول کے دام 108 روپے کے قریب

Sun, 18 Jul 2021 13:03:48    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔

ہفتے کے روز گھریلو پٹرول کی قیمتوں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا جس سے دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں اس کی قیمت نئی سطح پر آگئی ، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

جمعرات کو پٹرول 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ ایک نئے ریکارڈ پر پہنچ گیا اور ڈیزل 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ دہلی میں ہفتے کے روز اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 101.84 روپے اور ممبئی میں یہ 107.83 روپے فی لیٹر تھی۔

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں :

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 101.84 ————— 89.87

ممبئی ————— 107.83 ————— 97.45

چنئی ————— 102.49 ————— 94.39

کولکاتا ———— 102.08 —————— 93.02


Share: