ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پون کھیڑا کا پی ایم مودی پرسخت تبصرہ، کہامودی کا مکمل مطلب مسعود، اسامہ، داؤد اور آئی ایس آئی

پون کھیڑا کا پی ایم مودی پرسخت تبصرہ، کہامودی کا مکمل مطلب مسعود، اسامہ، داؤد اور آئی ایس آئی

Sun, 17 Mar 2019 23:56:48    S.O. News Service

نئی دہلی ، 17 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کا ایک ٹی وی چینل میں دیا گیا بیان پارٹی کے لئے مشکل کھڑا کر سکتا ہے۔ٹی وی چینل میں بحث کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ MODI کا فل فارم مسعود اظہر، اسامہ، داؤد اور آئی ایس آئی ہے۔بحث کے دوران بی جے پی کی جانب سے پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا موقف رکھ رہے تھے۔

پون کھیڑا کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے سبت پاترا نے کہا کہ یہ قابل اعتراض بیان ہے، آپ ملک کے وزیر اعظم کو مسعود اظہر اور اسامہ بن لادن کس طرح بتا سکتے ہیں۔یہی نہیں انہوں نے پون کھیڑا سے معافی کا مطالبہ کیا۔پروگرام میں پون کھیڑا کے تبصرہ کے بعد سے ٹویٹر پر بھی وہ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔بی جے پی نے لکھاکہ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے مودی کا فل فارم مسعود، اسامہ، داؤد اور آئی ایس آئی بتایا ہے،ہمیں پاکستان جیسے دشمنوں کی کیا ضرورت ہے، جب ہمارے پاس کانگریس ہے؟ اگر یہ مسئلہ زور پالے تو اگلے کچھ دنوں میں کانگریس کے لئے یہ گلے کی ہڈی بن سکتا ہے۔


Share: