ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرجول ریونا کی سدرامیا اور پرمیشور سے ملاقات، ہاسن حلقے میں انتخابی مہم چلانے دونوں قائدین سے گزارش

پرجول ریونا کی سدرامیا اور پرمیشور سے ملاقات، ہاسن حلقے میں انتخابی مہم چلانے دونوں قائدین سے گزارش

Tue, 26 Mar 2019 23:03:20    S.O. News Service

بنگلورو26؍مارچ(ایس او نیوز) ہاسن پارلیمانی حلقے سے جے ڈی ایس امیدوار اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے پوتے پرجول ریونا نے آج شہر میں سابق وزیراعلیٰ اور حکمران اتحاد کے چیرمین سدرامیا سے ملاقات کی اور ہاسن پارلیمانی حلقے میں ان کے لئے انتخابی مہم چلانے کی گزارش کی۔

ریاست کی مخلوط حکومت کے قیام سے پہلے ایک دوسرے کے کٹر سیاسی حریف کانگریس اور جے ڈی ایس حکومت کے قیام کے بعد ایک دوسرے کے لئے کام کررہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں دونوں پارٹیوں کے اتحاد کے پیش نظر پرجول ریونا کو ہاسن میں کانگریس جے ڈی ایس مشترکہ امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا گیا ہے۔

آج پرجول ریونا نے نہ صرف سدرامیا بلکہ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد پرجول نے کہاکہ سدرامیا نے انہیں بچپن سے دیکھا ہے اب انہیں ان کی پارٹی نے ہاسن لوک سبھاحلقے سے مقابلے کا موقع فراہم کیا ہے تو انہوں نے سدرامیا کی دعا لینے کے لئے ان سے ملاقات کی ہے۔انہیں یقین ہے کہ سدرامیا نہ صرف ان کے لئے دعا دیں گے بلکہ انتخابی مہم چلاکر انہیں کامیاب بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سدرامیا نے یقین دلایا ہے کہ وہ ہاسن میں کڈور ، ارکل گوڈ، ارسیکیرے اور ہاسن حلقوں میں ان کے لئے پرزور انتخابی مہم چلائیں گے ، ان کے مقابل سابق وزیراے منجو کے بی جے پی امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے پر تبصرہ کرتے ہوئے پرجول نے کہاکہ ان کا خوف انہیں ہے۔انہیں یہ یقین ضرور ہے کہ ہاسن کے عوام دیوے گوڈا اور ان کے خاندان کا ہاتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ 


Share: