ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پاپولر فرنٹ آف انڈیا کرناٹکا کے نئے عہدیداران کا انتخاب: یاسر حسن صدر اور ناصر پاشاہ جنرل سکریٹری منتخب

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کرناٹکا کے نئے عہدیداران کا انتخاب: یاسر حسن صدر اور ناصر پاشاہ جنرل سکریٹری منتخب

Sun, 01 Mar 2020 20:02:24    S.O. News Service

مینگلور :یکم مارچ(ایس اؤ نیوز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے نئے ریاستی صدر کی حیثیت سے یاسر حسن اور جنرل سکریٹری کے طورپر ناصر پاشا بنگلورومنتخب ہوگئے ہیں، اس بات کی اطلاع  پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی طرف سےجاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔  

دکشن کنڑا ضلع کے پتور میں منعقدہ تین روزہ ریاستی نمائندگان کی میٹنگ میں اگلی میعاد2020-2022 کے لئے نئے عہدیدارا ن کو منتخب کیاگیا ۔ جس میں صدر اور جنرل سکریٹری کے  علاوہ ایوب اگناڑی کو نائب صدر، محمد شریف بجپے کو سکریٹری ، شاہد نصیر کلبرگی کو خازن اور مجلس عاملہ کے ممبران کے طورپر عبدالقادر، عبدالمجید ، شریف کوڈاجے اور محمد تفسیر کو منتخب کیا گیا ہے۔


Share: