بنگلورو،13؍دسمبر(ایس او نیوز)پو لیس کمشنر کمل پنت نے ٹرافک پو لیس کو ہدایت دی کہ وہ گاڑیوں کی دستا ویزات کی جانچ بد نیتی سے نہ کریں،بلکہ ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہی کارروائی کی جائے۔شہر کی پو لیس کی جانب سے ہر ماہ کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہو نے والے عوامی اور پو لیس رابطہ اجلاس کے تحت آج وہائٹ فیلڈ ڈویژ ن میں منعقد اجلاس میں شرکت کر تے ہو ئے پو لیس کمشنر نے کہا کہ تیز رفتار گاڑیوں کو دوڑا نے والے سواریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی،انہوں نے بتا یا کہ عوامی تحفظ قوانین کے تحت خفیہ کیمروں کا استعمال کر تے ہو ئے متعلقہ پو لیس تھانہ اور اپارٹمنٹ میں اسکیانر رکھے جا ئیں تو کریمنل سر گرمیوں پر قا بو پا سکتے ہیں۔
انہوں نےبتایا کہ ٹرافک ا ژ دہام،سڑک کے کھڈوں،واٹر ٹینکروں کو تیز رفتار سے دوڑا نے سمیت ٹرافک قوانین کی خلاف ورزیوں کی شکایتیں مو صو ل ہو رہی ہیں،اس کے علاوہ غیر قانونی طریقہ سے ذبیحہ خا نہ قا ئم کر نے، غیر قانو نی طریقہ سے فلیکس اور کیبل لگانے، گاڑیوں کی ٹوئنگ کر نے والے افراد کی غنڈہ گردی،ورتور،گنجور اور وہائٹ فیلڈ علاقوں کے فٹ پاتھوں پر غیر قانونی طریقہ سے قبضہ جات کر نے کی بھی شکایتیں مو صول ہو رہی ہیں۔
انہوں نے پو لیس افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری ان مسائل کو حل کرنے اور کارروائی کریں۔پو لیس کمشنر نے کہا کہ گاڑیوں کی ٹوئنگ کر نے والے افراد سے زبردستی اور افزود فیس وصول کر نے پران کا کنٹراکٹ منسوخ کر دیا جا ئے گا۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر دیو راج نے کہا کہ فٹ پاتھ پر قبضہ جات،ناکارہ تعمیراتی چیزوں کو پھینکنے،غیر قانونی طریقہ سے عمارتوں کو تعمیر کر نے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ دا ئر کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ بدنیتی سے گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ ہر گز نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرافک پو لیس کے ساتھ رضا کارانہ ادارے کام کر رہے ہیں،اسی طرح عوام کو بھی تعاون کر نے کی گزارش کی۔اس موقع پر مقا می افراد کی شکایتوں کو سن کر اس کو سنجیدگی سے لیتے ہو ئے فوری حل کر نے پو لیس افسروں کو ہدایت دی۔اس موقع پر عوام نے سگنل کا وقت ٹھیک طرح سے دکھا ئی دینے،ایمبو لینس گاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لئے فوری راستہ صاف کر نے،اور پارکنگ کے متعلق رہنما خطوط جاری کر نے کی گزارش کی۔