نئی دہلی، 25 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وارانسی سے نئی دہلی جا رہی وندے بھارت ایکسپریس ایک اور ٹرین پر ہو رہے پتھراؤ کی زد میں آ گئی جس سے اس کے ڈرائیور کی اہم ونڈو سمیت کچھ دیگر کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔شمالی ریلوے کے اہم تعلقات عامہ افسر نے بتایا کہ اتر پردیش کے اچھالا میں ساتھ والی لائن سے گزر رہی ڈبروگڑھ راجدھانی سے ایک مویشی کچل گیا اور اس سے ناراض لوگوں نے اس پر پتھراؤ کیا جس سے وندے بھارت ایکسپریس بھی اس کی زد میں آ گیا۔سی پی آراو نے کہاکہ پتھر کے ٹکڑے ڈرائیور کی ونڈ اور کوچ نمبر سی 4، سی 6، سی 7، سی 8 اور سی 13 کے بیرونی سیسے اور سی 12 کے دو سیسے کے پینل پر لگے،اس سے نقصان ہوا ہے۔ بیان کے مطابق، ٹرین میں موجود تکنیکی عملے نے نقصان کا اندازہ کیا اور پتہ چلا کہ ٹرین اپنی آگے کی سفر کے لئے بالکل ٹھیک ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ ایسے میں ٹرین نے اپنی منزل کے لئے جنرل رفتار سے سفر جاری رکھا،ٹرین اپنی منزل نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر رات 11 بج کر پانچ منٹ پر پہنچی۔