ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے کاروار بحری اڈہ کا دورہ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے کاروار بحری اڈہ کا دورہ

Thu, 24 Jun 2021 11:15:53    S.O. News Service

کاروار، 24؍جون (ایس او نیوز) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج دوپہر کو کاروار میں واقع سی برڈ بحری اڈہ کا دورہ کریں گے۔ وہ دہلی سے گوا سے پہنچیں گے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دوپہر 1.30 بجے آئی این ایس کدمبا بحری اڈے پر اتریں گے۔
    
سب سے پہلے بحری اڈے پر نئی تعمیر شدہ  گودی کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد  بحری اڈے پر اس وقت دوسرے مرحلہ کی توسیع کا جو کام چل رہا ہے اس کا معائنہ کریں گے۔ اور افسران سے تفصیلی جانکاری حاصل کریں گے۔
    
وزیر دفاع کے دورے کے پیش نظر شمالی کینرا پولیس کی طرف سے بحری اڈہ کے اطراف  سخت حفاظتی بندوبست کر دیا گیا ہے۔ 


Share: