ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر خارجہ جے شنکر کا پہلا ٹویٹ،سشما سوراج جی کے راستے پر چلنا فخر کی بات

وزیر خارجہ جے شنکر کا پہلا ٹویٹ،سشما سوراج جی کے راستے پر چلنا فخر کی بات

Sun, 02 Jun 2019 14:01:07    S.O. News Service

نئی دہلی، 2/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی ایس جے شنکر نے ٹویٹ کرکے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی تعریف کی ہے۔جے شنکر نے اپنے پہلے ٹویٹس میں سوراج کے کیے ہوئے کاموں کو آگے لے جانے کی بات کہی۔ سابق سیکرٹری خارجہ کوکابینہ میں شامل کرکے پی ایم نریندر مودی نے سب کو چونکا دیاتھا۔ پی ایم مودی نے جمعہ کو وزارت کی تقسیم میں جے شنکرکووزارت خارجہ کی ذمہ داری سونپی۔ ایس جے شنکر نے وزیر خارجہ بننے پر ملی نیک خواہشات کے لیے سب کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ میرا پہلا ٹویٹ-آپ سب کاتہنہتی پیغامات کے لیے شکریہ!۔ اہم ذمہ داری ملنے کے بعد سے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ سشما سوراج جی کے نقش قدم پرچلنا بہت فخر سے بھرا ہوا احساس ہے۔بتا دیں کہ جے شنکرملک کے مشہور بیووروکریٹ بھی رہ چکے ہیں۔ خارجہ امور کی ان کی گہری سمجھ کو دیکھتے ہوئے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی انہیں سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داری دیناچاہتے تھے۔ اگرچہ، مودی حکومت میں انہیں سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داری دی گئی اورجب دوسری بار مودی حکومت بنی تو پی ایم مودی نے انہیں وزیر خارجہ ہی بنا دیا۔ 


Share: