ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم کے تحفظ کے سلسلے میں سیاست نہیں ہونی چاہیے:کانگریس

وزیر اعظم کے تحفظ کے سلسلے میں سیاست نہیں ہونی چاہیے:کانگریس

Sat, 09 Jun 2018 23:31:46    S.O. News Service

نئی دہلی ،09؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے آج کہاہے کہ وزیر اعظم کی حفاظت سے جڑے معاملے کی سنجیدگی سے لے کر اس کی باریک بینی سے جانچ ہونی چاہئے اور اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔خیال رہے کہ مہاراشٹر کے بھیما کوریگاؤں تشدد کے معاملے میں پولیس نے دودن پہلے پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا اور انہیں نکسلی بتاکر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔پولیس نے ان میں سے ایک کے پاس سے ایک خط برآمد ہونے کا دعویٰ کیاہے جس میں راجیو گاندھی قتل جیسی واردات کو انجام دے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔


Share: