ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم نریندر مودی اب کبھی دوبارہ الیکشن نہیں جیت سکتے :اشوک گہلوت

وزیر اعظم نریندر مودی اب کبھی دوبارہ الیکشن نہیں جیت سکتے :اشوک گہلوت

Thu, 28 Jun 2018 12:30:49    S.O. News Service

جے پورا،28جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو فخر کرنا چاہئے کہ جس کرسی وہ بیٹھے ہیں اس پر کبھی پنڈت جواہر لال نہرو بیٹھا کرتے تھے۔ مودی اب کبھی دوبارہ انتخابات نہیں جیت سکتے ہیں۔ گہلوت نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ایمرجنسی کو لے کر بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہے مودی جی ایمرجنسی کو لے کر ہماری شہرت کر رہے ہیں ہے، اچھا ہوتا وزیر اعظم ان بہترین منصوبوں کا بھی ذکر کرتے جن کا آغاز اندرا جی نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سامنے جھوٹ آگیاہے، اب چاہے کچھ بھی کرلو، مودی جی دوبارہ انتخابات نہیں جیت سکتے ہیں۔گہلوت نے کہا کہ وزیر اعلی وسندھرا راجے وزیر اعظم نریندر مودی کو بار بار راجستھان بلا کر بے عزت کر رہی ہیں۔ یہ ریاست کی فطرت رہی ہے۔گہلوت نے مرکزی وزیربرائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڑیکرکی طرف سے گاندھی خاندان پر لگائے گئے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی گاندھی خاندان کو لے کر بے بنیاد الزام لگا رہی ہے، انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ گاندھی خاندان کو30 سال تک کسی قانونی عہدے پر نہیں ہے۔ گہلوت نے کہا کہ بی جے پی جھوٹے وعدے کرکے بھاری اکثریت سے اقتدار میں آئی لیکن عوام سے کئے وعدوں کو پورا نہ کرنے سے عوام آنے والے انتخابات میں حساب لے گی۔ریاست کے لوگ بی جے پی حکومت کو معاف نہیں کریں گے، چاہے کوئی نہیں آکر جے پور میں بیٹھ جائے۔ راجستھان کے سابق وزیر اعلی گہلوت نے وزیر اعلی وسندھرا راجے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایوارڈ لینے میں وزیر اعلی کی کرسی کے وقار کاخیال رکھیں۔


Share: