ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم مودی کی چیف منسٹر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس؛ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کی ترجیحات پر تبادلہ خیال 

وزیر اعظم مودی کی چیف منسٹر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس؛ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کی ترجیحات پر تبادلہ خیال 

Sat, 04 Apr 2020 07:32:36    S.O. News Service

نئی دہلی،4/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دوسری مرتبہ چیف منسٹر کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ بات چیت کی اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں کے لئے حکومت کی اولین ترجیح ”ٹسٹ کرنا، پتہ چلانا، الگ تھلگ کرنا اور قرنطینہ میں رکھنا“ ہونی چاہئے اور اس مقصد کے لئے ضلعی سطح تک انتظامی کوششوں میں تال میل پیدا کیا جانا چاہئے۔ 

تبادلہ خیال کے دوران وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کے فیصلہ کی حمایت کرنے پر ریاستوں سے اظہار تشکر کیا جس کی وجہ سے ہندوستان کووڈ۔19کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے ایک ٹیم حیثیت سے کام کرنے پر ریاستوں کی ستائش بھی کی۔ بہرحال انہوں نے وارننگ دی کہ عالمی صورتِ حال ابھی تک قطعی اطمینانا بخش نہیں ہے۔ 

انہوں نے بعض ممالک میں اس وائرس کے پھیلاؤ کی امکان دوسری لہر کے بارے میں انہیں مطلع کیا۔ جانوں کے اقل ترین نقصان کو یقینی بنانے ملک کے مشترکہ نصب العین کا اجاگر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں تک ٹسٹ کرنا، پتہ چلانا، الگ تھلگ کرنا اور قرنطینہ میں رکھنا ہماری توجہ کا مرکز ہونا چاہئے۔ انہوں نے لازمی طبی اشیاء کی سربراہی برقرار رکھنے، دواؤں کی تیاری کے لئے خام مال کی دستیابی اور طبی آلات کی سربراہی کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19کے مریضوں کے لئے علیحدہ اور مخصوص ہاسپٹلس کی دستیابی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے ضلع سطح پر ”کرائسس مینجمنٹ گروپس“ کی تشکیل اور ڈسٹرکٹس سرویلنس آفیسر س کے تقرر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹسٹنگ کے لئے مسلمہ لیباریٹر یز سے اعداد و شمار حاصل کئے جانے چاہئیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پی ایم غریب کلیان یوجنا کے تحٹ استفادہ کنندگان کو فنڈس کی باقاعدہ اجرائی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تا کہ بینکوں پر ہجوم سے بچا جاسکے۔ 


Share: