ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / وجیندر کے مقابلے سے پہلے ہو گا سنجیو اور وکاس کا ہوگاآمناسامنا

وجیندر کے مقابلے سے پہلے ہو گا سنجیو اور وکاس کا ہوگاآمناسامنا

Wed, 29 Jun 2016 20:10:29    S.O. News Service

نئی دہلی،29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندنژاد برطانوی باکسر سنجیو سنگھ سہوٹا وجیندر سنگھ اور کیری ہوپ کے درمیان 16جولائی کو ہونے والے ڈبلیوبی او ایشیا پیسفک مڈلویٹ باکسنگ چمپئن شپ مقابلے سے پہلے ہونے والے پانچ انڈرکارڈ میچ میں سے ایک میں ہریانہ کے وکاس سے بھڑیں گے۔برطانیہ کے پیشہ ورانہ سپر لائٹ ویٹ باکسر سہوٹا حال میں پیشہ ورانہ بنے ہیں اور انہوں نے اب تک دو باؤٹ لڑی ہیں جس میں سے ایک ناک آؤٹ کے ذریعے جیتے۔سہوٹا نے اس ماہ کے شروع میں برطانیہ کے باکسر سلوجے کیبیٹ کو چار راؤنڈ کے مقابلے میں شکست دے کر دوسری جیت درج کی۔دوسری طرف لوہان اپریل میں پیشہ ورانہ بنے اور انہوں نے اب تک ایک مقابلہ لڑا ہے۔لوہان نے کہا کہ یہ خود کو ثابت کرنے کے علاوہ سیکھنے کے لحاظ سے شاندار ہوگا۔باکسنگ میں پیشہ ور بننے کے بعد سے میں نے صرف ایک مقابلہ کھیلا ہے لیکن اس انڈرکارڈ مقابلے میں اپنی بہترین کارکردگی کروں گا۔امید کرتا ہوں کہ ہریانہ سے کافی لوگ میری حوصلہ افزائی کے لئے آئیں گے اور فائٹ جیتنے کے لئے میرا حوصلہ بڑھائیں گے۔


Share: