ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وال مارٹ فلپ کارٹ ڈیل کے خلاف کمپنی لا ٹریبیونل میں اپیل دائر

وال مارٹ فلپ کارٹ ڈیل کے خلاف کمپنی لا ٹریبیونل میں اپیل دائر

Wed, 29 Aug 2018 22:21:20    S.O. News Service

ممبئی،29؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وال مارٹ،فلپ کارٹ ڈیل کو مقابلہ جاتی کمیشن کے ذریعہ منظوری دینے کے خلاف کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس(سی اے ٹی) نے نیشنل کمپنی لا اپیل ٹریبیونل میں اپیل دائر کی ہے۔ عرضی میں آل ٹیکس کمپٹیشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج دیا گیا ہے ۔ کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر نے کی گزارش کی گئی ہے ۔ اپنی اپیل میں سی اے ٹی نے کہا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر اعتراض درج کرنے کے بعد بھی کمیشن نے سی اے ٹی کو سماعت کا کائی موقع نہیں دیا۔

وال مارٹ۔ فلپ کارٹ کے ذریعہ سرکار کے پریس نوٹ تھری کی خلاف ورزی کرنے کو بھی نظر انداز کرکے ڈیل کو منظوری دی گئی ہے ۔سی اے ٹی کی جانب سے سیتارمن اینڈ ایسو سی ایٹس نے اپیل داخل کی ہے ۔ سی اے ٹی کے مطابق اس ڈیل کے خلاف کمیشن میں اعتراض کی ایک تفصیل دستاویز داخل کیا گیا تھا جس میں یہ وضاحت کیا گیا تھا کہ کس طرح ڈسکاؤنٹ اور لاگت سے بھی کم قیمت پر مال کارمرس پورٹل فلپ کارٹ کے ذریعہ فروخت کیا جا رہا ہے ۔

وال مارٹ ۔فلپ کارٹ کی ساز باز کامرس کے ذریعہ ملک کے ریٹیل بازار میں قیمتوں کو تجویز کرے گا جس سے آسمان مقابلے کا ماحول بنے گا ۔ چھوٹے تاجر وال مارٹ ۔فلپ کارٹ کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے ۔ وال مارٹ دنیا بھر سے مال لا کر اپنے برانڈ سے فروخت کرے گااور مقابلے کو ختم کرنے کے لئے لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت کرنا اور رعایت کا راستہ اختیار کرے گا۔

کمپٹیشن کمیشن نے تمام اعتراض کو در کنار کرتے ہوئے سماعت تک کا کوئی موقع نہیں دیا ۔ حالانکہ کمیشن نے مانا کی رعایت اور کم لاگت پر مال فروکت کیا جاتا ہے لیکن یہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے کہ کر پلا جھاڑ لیا ۔ کمیشن نے ڈیل کو منظوری دے دی ۔ جو کہ یہ سرا سر انصاف کے قدرتی ضابطوں کے خلاف ہے ۔ پریس نوٹ تین کی خلاف ورزی کو کمیشن نے نوٹس میں نہیں لیا ۔ سی اے ٹی نے اپیل کی ہے کہ اسکے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل اور اعتراض پر سماعت کی جائے ۔ کمیشن کا فیصلہ مسترد کیا جائے اور تب تک حالات کو جوں کو توں رکھا جائے۔


Share: