ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وارانسی پل حادثہ:سات انجینئرز سمیت آٹھ گرفتار

وارانسی پل حادثہ:سات انجینئرز سمیت آٹھ گرفتار

Sun, 29 Jul 2018 11:15:56    S.O. News Service

لکھنؤ ،29جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وارانسی میں مئی کے مہینے میں پل کے گرنے کی معاملے میں سات انجینئرز اور ایک ٹھیکیدار سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حادثے میں 15لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

اتر پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے بتایا کہ اتراکھنڈ کے روڑکی واقع مرکزی بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کی مدد سے جمع کئے گئے تکنیکی ثبوتوں کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات میں یہ پایا گیا کہ پل کی تعمیر میں کئی خامیاں تھیں، جس کے بعد تفتیشی افسر نے انجینئرز سے پوچھ گچھ کی اور بعد میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ میں پل گرنے کے واقعہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ پل کی تعمیر کے دوران کئی سطحوں پر خامیاں تھیں۔اس معاملے میں نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے بھی پل گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی۔


Share: