ویلنگٹن 16اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) نیوزی لینڈ میں دو خواتین سماجی کارکنوں نے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم جاری ہے۔ اب تک انہوں نے 14 ہزار نیوزلینڈ کے ڈالر جمع کرلیے۔ امریکی کرنسی یہ رقم 9108 ڈالر کے برابر ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست کی ایک عدالت نے دونوں کارکنوں کو پاپ موسیقار لورڈ کو تل ابیب میں ایک تقریب کے بائیکاٹ پر قائل کرنے پر جرمانہ کیا تھا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی کارکنان جسٹن ساکس اور نادیہ ابو شنب نے گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی۔ گذشتہ برس انہوں نے 45 ہزار شیکل کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمع ہونے والی رقم غزہ کی پٹی میں خواتین کی بہبود پر صرف کریں گی۔نیوزی لینڈ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے نادیہ نے کہا کہ چونکہ ہمیں صہیونی ریاست کی طرف سے دباؤمیں لانے کے لیے جرمانہ کیا گیا۔ ہم نے اس کا جواب فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کی شکل میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔