نئی دہلی، 26 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار میں اب انسیفلاٹس سے سینکڑوں بچے ہلاک ہو گئے۔اس کے لئے ذمہ دار کہیں ریاست میں موجود صحت سہولیات بھی ہیں۔بہار اور اتر پردیش میں صحت انتظامات بدترین حالت میں ہیں۔ان دونوں ریاستوں میں صحت کی سہولیات بہتر ہو نہیں رہی ہیں۔2015-16 کے مقابلے میں اس بار اور بگڑ گئی ہیں۔یہ انکشاف ہوا ہے نیتی آیوگ کی ہیلتھ انڈیکس 2019 رپورٹ میں۔ہیلتھ انڈیکس 19 میں 21 ریاستوں کی صحت کی سہولیات کا تعین کیا گیا ہے۔اترپردیش2015-16 میں نچلے پائیدان پر تھا، وہ اس بار بھی اسی مقام پر ٹکا ہوا ہے۔وہیں بہار ایک رینک نیچے کھسک گیا ہے۔صحت کی سہولیات کے معاملے میں ملک میں کیرالہ پہلی، آندھرا پردیش دوسرا اور مہاراشٹر تیسرے مقام پر ہیں،اگر مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی بات کریں تو چندی گڑھ پہلے نمبر پر، دادر-نگر حویلی دوسرے، لکش دیپ تیسرے مقام پر ہے۔اس فہرست میں دہلی پانچویں نمبر پر ہے۔اتر پردیش اور بہار دونوں ہی ریاستوں میں بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومت ہے، اس کے باوجود صحت کی سہولیات کو لے کر صرف اعلانات ہی ہو رہے ہیں۔سال2015-16 میں اتر پردیش کا اسکور 33.69 تھا،2019 میں یہ 28.61 پر آ گیا یعنی 5.08 پوائنٹس کی کمی۔اسی طرح بہار کا اسکور بھی 38.46 سے گھٹ کر 32.11 پر آ گیا ہے،یعنی 6.35 پوائنٹس کی کمی درج ہوئی ہے،دونوں ریاستوں کی صورت حال میں کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ، پنجاب، مدھیہ پردیش اور دہلی کی کارکردگی بھی خراب ہوئی ہے۔ہیلتھ انڈیکس پر ہریانہ کی رینکنگ 12 ویں ہے لیکن اس کی انکریمنٹل انڈیکس میں پہلی رینک ہے،یعنی ہریانہ نے اپنی صحت کی سہولیات کو بہتر بنایا ہے۔2015-16 میں ہیلتھ انڈیکس پر ہریانہ کا اسکور 46.97 تھا جو اب بڑھ کر 53.51 ہو گیا ہے۔راجستھان اور جھارکھنڈ کی کارکردگی بھی بہتر ہوئی ہے۔2015-16 میں جھارکھنڈ کے 45.33 پوائنٹس تھے جو اب بڑھ کر 51.33 ہو گیا ہے۔راجستھان کے 36.79 پوائنٹس تھے جو اب بڑھ کر 43.10 ہو گیا ہے۔انکریمنٹل انڈیکس (بہتری فہرست) دیکھیں تو واضح طور پر لگتا ہے کہ بہار کی حالت سب سے بری ہے۔2015-16 کے مقابلے میں اس کے اسکور میں 6.35 پوائنٹس کی کمی ہے،پھر 5.08 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اتر پردیش، 5.02 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اتراکھنڈ، 3.46 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اڑیسہ، 2.97 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تمل ناڈو، 2.55 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کیرالہ، 2.20 پوائنٹس کے ساتھ پنجاب، 2.70 پوائنٹس کے ساتھ مدھیہ پردیش اور 1.08 پوائنٹس کے ساتھ مغربی بنگال ہیں۔