ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نجی معلومات کا غیر قانوی استعمال : مارک زکر برگ امریکی کانگریس کے سامنے جوابدہ ہوں گے

نجی معلومات کا غیر قانوی استعمال : مارک زکر برگ امریکی کانگریس کے سامنے جوابدہ ہوں گے

Thu, 29 Mar 2018 12:13:30    S.O. News Service

واشنگٹن 28مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کوائف کی چوری کے واقعات کے تناظر میں امریکی کانگریس میں بیان دینے پر تیار ہیں۔ خبر رساں ادارے بلوم برگ نے بتایا کہ زکر برگ ایوان نمائندگان کی توانائی اور تجارتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اس اسکینڈل کے بارے میں اپنا موقف بیان کریں گے۔ پچاس ملین سے زائد صارفین کے کوائف کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے فیس بک کو امریکا اور یورپ میں شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں یورپی کمیشن نے بھی فیس بک سے وضاحت طلب کی ہے۔


Share: