ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نائب صدروینکیا نائیڈونے پڑھایا حب الوطنی کاسبق، کہا’بھارت ماتا کی جے ‘ہی قوم پرستی نہیں ہوتی

نائب صدروینکیا نائیڈونے پڑھایا حب الوطنی کاسبق، کہا’بھارت ماتا کی جے ‘ہی قوم پرستی نہیں ہوتی

Sun, 24 Mar 2019 21:19:34    S.O. News Service

نئی دہلی، 24 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سیاسی پارٹیاں آج کل ایک دوسرے پر قوم پرستی کو لے کر الزام تراشی کررہی ہیں۔جموں و کشمیر میں پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر حملے اور پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندوستان کے ایئر اسٹرائک کے بعد اس طرح کی الزام تراشیوں کا دور اور تیز ہوا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اپنی تقریر کا آغاز بھارت ماتا کی جے سے کرتے ہیں، وہیں کانگریس بھی اسی راستے پر ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی بھی تقریر ختم کرتے ہوئے جے ہند بول رہے ہیں۔اسی درمیان نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ قوم پرستی کا مطلب بھارت ماتا کی جے یا جے ہند نہیں ہوتا ہے،سب کی جے ہو، یہی حب الوطنی ہے،اگر آپ مذہب، ذات، شہر اور گاؤں کی بنیاد پر لوگوں سے امتیازی سلوک کریں گے تو آپ کو اصل میں بھارت ماتا کی جے نہیں بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،یہ طویل عرصے سے اٹکا ہوا ایک کام ہے،ہمیں نوآبادیاتی ذہنیت کو مکمل طور پر ختم کئے جانے کی ضرورت ہے اور حقیقی تاریخ، قدیم تہذیب، ثقافت اور ورثے کے بارے میں پڑھائے جانے کی ضرورت ہے اور طالب علموں میں قوم پرستی کی قیمت سمجھائے جانے کی ضرورت ہے۔نائب صدر نے کہا کہ ہمارے لئے بہت سارے مواقع ہیں جو انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور خوف، بدعنوانی، بھوک، امتیاز، ناخواندگی، غربت، ذات تمیز اور شہری اور دیہی تقسیم سے آزاد ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کی کوشش کرنی چاہئے۔


Share: