مینگلور 27/جون (ایس او نیوز) مینگلور کے کنّور مسجد کے قریب پارک کی ہوئی ایک کار سے دوسری کار تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرا جانے سے پارک کی ہوئی کار پر موجود ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا۔
اطلاع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زوردار بارش کو دیکھتے ہوئے فاروق، جُنید اور سرفراز اپنی کار کو سڑک کنارے پارک کردیا، جس کے کچھ ہی دیر میں ایک تیز رفتار پولو کار بی سی روڈ کی طرف سے آتے ہوئے ان کی کار سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی ٹکر لگتے ہی دونوں کاریں سڑک کے باہر ایک کمپائونڈ میں جاگریں۔
محمد فاروق جو پارک کی پچھلی سیٹ پر سوار تھے، حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ جنید اور سرفراز کو بھی حادثے میں چوٹ آئی ہے۔ ٹکر دینے والی کار کے ڈرائیور حنیف کو بھی کافی چوٹیں آئی ہیں۔

نئی پولو کار جس کا ابھی رجسٹریشن نمبر بھی نہیں لگا ہے، پارک کی ہوئی کار سے ٹکرانے کے بعد بےقابو ہوکر قریب میں پارک کئے ہوئے ایک آٹو رکشہ اور ایک بائک سے بھی ٹکرائی ہے اور دونوں سواریوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مینگلور ساوتھ پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے، چھان بین جاری ہے۔