مینگلور 21/جولائی (ایس او نیوز) یہاں موڈیپو میں ایک آٹو رکشہ اور بس کے درمیان ہوئی ٹکر میں رکشہ پر سوار سات طلبا زخمی ہوگئے، البتہ رکشہ کو کافی نقصان پہنچا۔
اطلاع کے مطابق آٹو رکشہ پر سوار اسکولی طلبا گھر واپس جارہے تھے جب ایک مخالف سمت سے آنے والی بس کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔ زخمیوں کو ڈیرلاکٹے اسپتال لے جاکر مرہم پٹی کرائی گئی ہے۔ رکشہ کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ سنگین حادثہ پیش آیا ہے، مگر معجزاتی طور پر سبھی طلبا کو صرف چوٹیں آئی ہیں اور سبھی خطرہ سے باہر ہیں۔