ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور ائرپورٹ پر لاوارث بیگ پائی گئی، جانچ پر مشتبہ بم بیگ کے اندر پائے جانے کی خبر

مینگلور ائرپورٹ پر لاوارث بیگ پائی گئی، جانچ پر مشتبہ بم بیگ کے اندر پائے جانے کی خبر

Mon, 20 Jan 2020 14:40:39    S.O. News Service

مینگلور20/جنوری (ایس او نیوز) مینگلور ائرپورٹ  کے باہر مسافروں کے ٹہلنے کی جگہ پر ایک  لاوارث بیگ پائی گئی اور حیرت انگیز طور پر بیگ کی تلاشی لینے پر  اس کے اندر وائیر والا ایک آلہ دستیاب ہوا جس کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ یہ ایک بم ہے۔ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائرپورٹ کے باہر  لاوارث بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی  بم اسکواڈ کو خبر دی گئی، اس موقع پر بجپے پولس اور ائرپورٹ سیکورٹی اسٹاف کو بھی خبر کی گئی اور سبھی کارکنان حرکت میں آگئے۔

بتایا گیا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ تدابیر اختیار کی گئی  اور حفاظتی انتظامات کی طرف پوری توجہ دیتے ہوئے مشتبہ بم کو  وہاں سے ہٹا کر کھلے میدان لے جایا گیا، بعد میں   اسے   ناکارہ بنادیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ ایک شخص آٹو رکشہ پر سوار ائرپورٹ پر متعلقہ بیگ لے کر آیا تھا اوراُس نے متعلقہ جگہ پر اُس بیگ کو چھوڑ دیا تھا۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے  بیگ  لانے والے اور متعلقہ جگہ پر چھوڑنے والے شخص کے تعلق سے معلومات جُٹائی جارہی ہے، ساتھ ساتھ   بنگلور سے  خصوصی بم اسکواڈ کو فوری طور پر مینگلور ائرپورٹ آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جانچ جاری ہے۔


Share: