میرٹھ، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے تیج گڑھی چوراہے میں کسی بات پر تنازعہ کے بعد دوستوں نے مبینہ طور پر ایک طلبا لیڈر کو قتل کردیا۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پرشانت چودھری عرف رابن چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کا طلبا لیڈر تھا۔کل رات پرشانت اپنے ساتھی طالب علموں کے ساتھ تیج گڑھی چوراہے پر واقع ایک ہوٹل میں کھانا کھانے گیا تھا جہاں کسی بات کو لے کر اپنے ساتھیوں سے اس کا جھگڑاہو گیا۔پہلے آپس میں مار پیٹ ہوئی۔پھر کچھ طالب علموں نے اس پر گولیاں چلا دی۔پرشانت کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ میں طلبا لیڈر پنکج پردھان سمیت تین ملزمان کو نامزدجبکہ تقریبا ایک درجن نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔واقعہ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں ہو سکا ہے۔