ممبئی،20؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے نئے کورونا کیسوں کے درمیان ریاستی حکومت نے ایک نیا حکم جاری کیا ہے- اس میں تمام تھیٹر، آڈیٹوریم اور دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 مارچ تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلائیں -
اہم بات یہ ہے کہ مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25833 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں، گزشتہ سال کورونا کی وبا سامنے آنے کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد دیکھنے میں آئی تھی-
جمعہ کے دن تھیٹروں اور دفاتر میں لوگوں کی تعداد کو محدود کرنے کا حکم سی ایم ادھوو ٹھاکرے کی طرف سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی انتباہ کے چند دن بعد آیا - وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ لوگ ماسک نہیں پہن رہے ہیں اور نہ ہی معاشرتی دوری کی پیروی کر رہے ہیں، ایسی صورت میں حکومت کو سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑسکتا ہے-
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صحت اور دیگر ضروری خدمات کے علاوہ تمام نجی دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے-