ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملے بڑھے، کیرالہ میں کمی واقع

مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملے بڑھے، کیرالہ میں کمی واقع

Wed, 03 Mar 2021 21:07:33    S.O. News Service

نئی، دہلی،3؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کیرالہ میں کمی آئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1477 سے بڑھ کر 80302 ہوگئے ہیں وہیں کیرالہ میں اس دوران فعال کیسز 590 گھٹ کر 47569 رہ گئے ہیں۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ بازیاب ہونے والے افراد کی تعداد کے لحاظ سے بھی مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6332 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اب تک اس وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اس دوران 3512 مریض بازیاب ہوئے ہیں جس کے بعد انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 10.12 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر اور دہلی سمیت 20 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ 54 اموات مہاراشٹر میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 14989 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13123 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک ایک کروڑ آٹھ لاکھ 12 ہزار 44 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 1768 سے بڑھ کر 1.70 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی دوران 98 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 346 ہوگئی ہے۔


Share: