پرگنہ، یکم مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے سیاسی جماعتوں کی تشہیر اپنے عروج پر چل رہی ہے۔بدھ کو مغربی بنگال کے 24 پرگنہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ نے ریاست کی ممتا حکومت پر جم کر نشانہ سادھا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ہر جگہ صرف مودی مودی کی آواز آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات ملک سے زیادہ بنگال کے لئے اہم ہے، یہ انتخابات طے کرے گا کہ یہاں پر جمہوریت بچے گی یا نہیں۔امت شاہ نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں ممتا حکومت نے غنڈوں کو کھلی چھوٹ دی، اب پھر لوک سبھا انتخابات میں وہ ایسا کر رہی ہیں۔پی ایم مودی آج ملک کے غریبوں کے لئے کام کر رہے ہیں۔امت شاہ نے کہا کہ ممتا دیدی، آپ ہمیں کب تک روکوگی،بنگال میں 23 مئی کو بی جے پی کی 23 نشستیں آنے کے بعد ممتا بنرجی کا جانا طے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شہریت بل لائیں گے، اس کے تحت ہم ہندو جین-بدھ مت پناہ گزینوں کو ہندوستان کا شہری بنائیں گے۔
امت شاہ نے کہا کہ مگر نریندر مودی بھی 56 انچ والا مرد آدمی ہے، مودی نے فضائیہ کو حکم دیا اور فضائیہ نے پاکستان کے گھر میں گھس کر دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا لیکن بالاکوٹ ایئراسٹرائک کے بعد ممتا دیدی کے آفس میں چھاتی پیٹ پیٹ کر رو رہے تھے۔ممتا دیدی کے ساتھی کشمیر کے لئے الگ وزیر اعظم مانگ رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ہم بنگال میں گھسے دراندازوں کو ملک سے نکال کر رہیں گے۔شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کشمیر سے کنیا کماری تک دراندازوں کو چن چن کر ملک سے باہر کرے گی۔ممتا حکومت انہیں اس لیے حمایت کرتی ہے، کیونکہ درانداز ان کے لئے ووٹ بینک ہیں۔انتخابی ریلی میں بی جے پی صدر بولے کہ جیسے ہی بنگال کی 23 نشستیں بی جے پی کے کھاتے میں جائیں گی تو چٹ فنڈ گھوٹالہ کرنے والے جیل میں چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دہشت گردوں نے حملہ کیا اور ہمارے جوانوں کو مار دیا، اس کے بعد پاکستان نے سرحد پر فوج لگا دی۔آپ کو بتا دیں کہ پانچویں مرحلے میں بنگال کی 7 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔6 مئی کو ہونے والے پانچویں مرحلے کی پولنگ میں مغربی بنگال کی بگاو، بیرک پور، ہاوڑہ، البیریا، شری رامپور، ہگلی، آرام باغ سیٹ پر ووٹ ڈالے جانے ہیں۔