ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کی نکتہ چینی پر چندرشیکھرکاجواب

مودی کی نکتہ چینی پر چندرشیکھرکاجواب

Wed, 28 Nov 2018 12:14:53    S.O. News Service

حیدرآباد،28؍نومبر(ایس او نیوز؍یواین آئی)تلنگانہ میں سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے کیوں کہ وزیراعظم نریندر مودی ’ ٹی آر ایس کے سربراہ اور کارگذاروزیراعلیٰ چندرشیکھرراؤ نے تلنگانہ میں آج طوفانی انتخابی مہم چلائی۔ مودی نے تلنگانہ میں بجلی کی سپلائی کے مسائل پرنکتہ چینی کرتے ہوئے نظام آباد میں الزام لگایاکہ چندرشیکھرراؤ نے نظام آباد کولندن بنانے کا وعدہ کیاتھا تاہم اس ضلع میں بجلی،سڑک، یا پانی نہیں ہے ۔ ان کے ان ریمارکس کافوری طورپر وزیراعلیٰ چندرشیکھرراؤ نے جواب دیا جومحبوب نگر ضلع کا دورہ کررہے تھے ۔ انہوں نے مودی کو جوابی چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ وہ مباحث کے لیے نظام آباد میں رکے رہیں۔ چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ وزیراعظم کے ریمارکس مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے خواہش کی کہ وہ اس بات کوثابت کریں کہ نظام آباد ضلع میں بجلی نہیں ہے ۔ ٹی آر ایس کے سربراہ نے کہاکہ تلنگانہ ملک میں نمبرون ریاست ہے جس میں فی کس بجلی کی کھپت ہے ۔ مودی نے نظام آباد میں اپنی تقریر میں چندرشیکھرراؤ پر زیادہ پوجا اوریگنا کرنے پرتوجہ دینے کا الزام لگایاتھا۔ جوابی وارکرتے ہوئے چندرشیکھرراؤ نے ونپرتی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ان کا شخصی معاملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان تمام طاقتوں کو نکال باہر کرتے ہوئے مرکز میں وفاقی محاذ کی راہ ہموار کرنے کا یہ موزوں وقت ہے ۔


Share: