نئی دہلی25مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکز میں قومی جمہوری حکومت کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر کانگریس نے بی جے پی کے زیرقیادت حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے جو 2014کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کیے گئے تھے۔اپنے باقاعدہ سوشل میڈیا ہینڈل پر ٹویٹوں کے سلسلے میں کانگریس نے کہا کہ ایک بھی اسکیم ایسی نہیں ہے جس میں مودی حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے قریب بھی پہنچی ہو۔پردھان منتری آواس یوجنا کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت دیہی علاقوں میں 95.4لاکھ مکانات کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن ابھی تک صرف20فی صدمکان ہی بن سکے ہیں۔