ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کی مشکلیں بڑھیں، رام ولاس پاسوان کی پارٹی نے اس معاملے پر دیا انتباہ 

مودی حکومت کی مشکلیں بڑھیں، رام ولاس پاسوان کی پارٹی نے اس معاملے پر دیا انتباہ 

Sat, 28 Jul 2018 12:00:23    S.O. News Service

نئی دہلی28جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پہلے ٹی ڈی پی الگ ہوئی، پھر شیوسینا نے عدم اعتماد پر ساتھ چھوڑا، جے ڈی یو نے سیٹوں کی تقسیم پر آنکھیں د کھائی اور اب بی جے پی کی ایک اور حلیف جماعت مودی سرکار کے فیصلے کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ ایل جے پی نے سپریم کورٹ کے سابق جج کی نیشنل گرین اتھارٹی (این جی ٹی ) میں صدر کے طور پر تقرری پر سوال اٹھائے ہیں۔ ایل جے پی صدر رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو اگلے ماہ ان کی پارٹی دلت تنظیموں کے ساتھ حکومت کے خلاف مظاہرہ کرے گی۔ چراغ پاسوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس آدرش کمار گوئل نے ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کو کمزور کیا ہے اور حکومت نے ان کو انعام دیتے ہوئے این جی ٹی کا چیئرمین بنایا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جسٹس گوئل کو این جی ٹی چیئرمین عہدہ سے فوری طور پرہٹا یا جائے اور آرڈیننس لا کر حکومت ریجنل ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کو ری اسٹور کرے۔ اگر ہمارا مطالبہ 9 اگست تک حکومت نہیں مانتی ہے تو ایل جے پی کی دلت سینا دوسرے دلت تنظیموں کے ساتھ حکومت کے خلاف تحریک میں حصہ لے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کو ہماری حمایت مسائل پر ہے۔ ہم ٹی ڈی پی کی طرح الگ نہیں ہوں گے۔ ہم حکومت کا حصہ بنے رہ کر دلتوں کا مسئلہ اٹھائیں گے، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے ۔ امید ہے پی ایم ہمارا مطالبہ پر عملدرآمد کریں گے۔واضح ہو کہ ریٹائرڈ جسٹس آدرش گوئل سپریم کورٹ کے اس بنچ کا حصہ تھے، جس نے سپریم کورٹ اور اسی سی ایس ٹی قانون میں سیکورٹی کے کئی ایسے تجاویز پیش کئے، جس کی وجہ سے کئی دلت تنظیم اور اہم سیاسی پارٹیوں نے تنقید کی تھی۔ انہوں نے قانون کو کمزور کرنے کا الزام لگایا تھا۔ 


Share: