ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کی لاپروائی کے سبب گئی یوکرین میں پھنسے نوین کی جان، کانگریس کا الزام

مودی حکومت کی لاپروائی کے سبب گئی یوکرین میں پھنسے نوین کی جان، کانگریس کا الزام

Wed, 02 Mar 2022 10:35:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 2؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ہندوستانی طالب علم نوین کی موت نے ہندوستان میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ نوین کی موت سے متعلق کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ پارٹی نے اس موت کے لیے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور اسے لاپروائی کا نتیجہ بتایا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ مرکز کی ختم ہوتی دور اندیشی، غیر ذمہ داری، بے حسی، بے رحمی اور سستی کا نتیجہ ہے۔ کانگریس ترجمان ڈاکٹر راگنی نایک نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم کیسے کہہ دیں مودی حکومت گنہگار نہیں ہے، ملزم تو ہے، چاہے ہاتھ میں تلوار نہیں ہے۔ لاکھوں بچوں کو موت کے منھ میں دھکیل کر کس منھ سے کہہ رہے ہیں کہ یہ ذمہ دار نہیں ہیں۔‘‘

کانگریس ترجمان نے کہا کہ خرکیف میں، شیلنگ میں پھنس کر ایک ہندوستانی طالب علم نوین کی جان چلی گئی۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے، یہ وزارت خارجہ کی ذمہ داری بنتی ہے، یہ ہندوستانی سفارتخانہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کی حفاظت ہو۔ جیسے جیسے دن گزرتے جا رہے ہیں، طلبا کے لیے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنگ کے علاقے میں براہ راست ٹیلی کاسٹ کے درمیان طلبا کہہ رہے ہیں کہ ہمیں مدد نہیں مل رہی ہے۔ بنکر سے ہمارے پاس ویڈیو آ رہی ہیں، بارڈر پر کھڑے ہوئے طلبا و طالبات کی ویڈیوز آ رہی ہیں۔


Share: