ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پال اسپتال میں ایڈمٹ بھٹکل کی خاتون کو کینسر کے علاج کے لئے مالی مدد کی ضرورت؛ صاحب خیر حضرات سے تعاون کی اپیل

منی پال اسپتال میں ایڈمٹ بھٹکل کی خاتون کو کینسر کے علاج کے لئے مالی مدد کی ضرورت؛ صاحب خیر حضرات سے تعاون کی اپیل

Sat, 26 Sep 2020 14:46:53    S.O. News Service

بھٹکل 26 ستمبر(ایس او نیوز) بھٹکل کی ایک 59 سالہ خاتون جسےپھیپھڑوں کے  کینسر اور برین ٹیومر کی وجہ سے  کستوربا میڈیکل کالج (KMC) اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، علاج کے لئے مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے اُس کے گھر والوں نے صاحب خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

کستوربا کے ڈپارٹمنٹ  آف ریڈیوتھیراپی  اینڈ اینکولوجی کی ڈاکٹر انوشا ریڈی نے بتایا کہ بی بی میمونہ نامی اس خاتون کو پھیپھڑوں  کے  کینسر  سمیت  برین  کا بھی علاج کرانا ہے جس کے لئے قریب تین لاکھ روپیوں کا خرچہ آئے گا۔

صاحب خیر حضرات اگر اس تعلق سے اس خاتون کے علاج کے لئے مالی امداد فراہم کرنا چاہتے ہیں تو ساحل آن لائن کے مینجر مبشر حُسین ہلارے سے موبائل نمبر 9972818849 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اگر کوئی راست اُن کے بینک اکاونٹ میں رقم جمع کرانا چاہتے ہوں تو  ان کی بیٹی کے اکاونٹ میں جمع کراسکتے ہیں۔ تفصیلات اس طرح ہیں

 

A/c Name: Bibi Zakiya Kamal Basha

Corporation Bank, Bhatkal Branch

A/C No.: 520101253051704

IFSC Code: CORP0000146

 

 


Share: