ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی لانڈری کیس:جیل میں ایک سال سے بند چھگن بھجبل کو ملی ضمانت

منی لانڈری کیس:جیل میں ایک سال سے بند چھگن بھجبل کو ملی ضمانت

Sat, 05 May 2018 11:52:55    S.O. News Service

ممبئی ،04؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مہاراشٹر سدن گھوٹالہ اور منی لنڈرگ کے الزامات میں ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں بند نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی چھگن بھجبل کو آخر کار جمعہ کو ضمانت مل گئی۔بھجبل کی ضمانت عرضی پر جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔بتا دیں کہ دسمبر 2017 میں ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے کورٹ سے چھگن بھجبل کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھجبل نے بامبے ہائی کورٹ میں ضمانت کی فریاد کی تھی۔بتا دیں کہ بھجبل کے وکیل نے درخواست میں دعوی کیا تھا کہ ان کے موکل کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں ہے۔وہ گزشتہ دو سال سے جیل میں بند ہے۔ معاملے کی جانچ مکمل ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ ان کی عمر 71سال ہے۔اس لیے ان کے ضمانت کی درخواست پر نرم طریقے سے غور کیا جائے۔کورٹ نے عمر کی وجہ سے بھجبل کو ضمانت دی ہے۔جیل میں تقریبا ایک سال گزارنے کے بعد بھجبل کو راحت ملی ہے۔گزشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ کی جانب سے پروینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کو ہٹائے جانے کے بعد بھجبل نے ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔اس پراجیکٹ کو ایکٹ سے ہٹائے جانے کے بعد قانون کے تحت جیل میں بند لوگوں کو ضمانت ملنا آسان ہو گیا ہے۔اس سے قبل جسٹس پی این ایس دیشمکھ کے سامنے ای ڈی کی جانب سے پیروی کر رہے ایڈیشنل سالسٹرس جنرل انل سنگھ نے بھجبل کی ضمانت کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ بھجبل نے خود پر لگے الزامات کو لے کر جو صفائی دی ہے وہ بے بنیاد ہے۔اس بنیاد پر انہیں ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے۔انیل سنگھ نے کہا کہ جیل میں بند بھجبل ریاست کے متاثر کن وزیر رہ چکے ہیں۔اس معاملے کو لے کر جو گواہ ان کے خلاف بیان دینے کو راضی ہے بھجبل کو ضمانت ملنے کے بعد ان گواہوں کے بیان سے پلٹنے کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھی اس معاملے کو لے کر ای ڈی کی جانچ جاری ہے۔لہٰذا بھجبل کو ضمانت دینا مناسب نہیں ہوگا۔


Share: