ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:بی جے پی لیڈر کے گھر میں نظر بند کیرالہ کی خاتون کو ملی رہائی

منگلورو:بی جے پی لیڈر کے گھر میں نظر بند کیرالہ کی خاتون کو ملی رہائی

Mon, 07 May 2018 21:34:15    S.O. News Service

منگلورو7؍مئی (ایس او نیوز) سٹی پولیس نے ایک ایسی خاتون کو مبینہ طور پر بی جے پی لیڈر کے گھر سے رہاکرلیا ہے جہاں اسے گزشتہ 2سال سے نظر بند رکھاگیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون کیرالہ کی رہنے والی ہے اورجس بی جے پی لیڈر کے گھر میں اس کوغیر قانونی طور پر قید رکھا گیا تھا وہ برکے پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق تھیر سور کی رہنے والی یہ خاتون کسی شخص کے عشق میں گرفتار ہوگئی تھی۔ اس کی ماں اس عشق و محبت کے خلاف تھی ، اس لئے اس خاتون کو منگلورو بلاکر لائی اور اسے بی جے پی کے لیڈر کی تحویل میں دے دیا۔ جس نے اسے ایک کرایے کے مکان میں قید کرکے رکھ دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک مہینے پہلے اس خاتون نے اپنی نظر بندی کے سلسلے میں ایک ویڈیو کلپ بنایااوراسے سوشیل میڈیا پر اَپ لوڈ کردیا۔ جب پولیس کو اس کلپ کا پتہ چلا تو اس نے تحقیقات شروع کی اور اس خاتون کو وہاں سے رہا کروانے کے بعد اسے خواتین کے بازآبادکاری مرکز میں بھیج دیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو علاج کی ضرورت ہے اس لئے اسے بازآبادکاری مرکز میں بھیجا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے اس معاملے کی پوری تحقیقات کرنے کے بعد ہی مناسب کارروائی کا یقین دلایا ہے۔


Share: