ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: ہولی کےجشن میں ہنگامہ کرنے والے 6سنگھ پریوار کارکنان کی نشان دہی

منگلورو: ہولی کےجشن میں ہنگامہ کرنے والے 6سنگھ پریوار کارکنان کی نشان دہی

Sun, 26 Mar 2023 17:15:00    S.O. News Service

منگلورو:25؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )  شہر کے مرولی نامی مقام پر ’رنگ دے برسا‘ کے عنوان پر منعقدہ ہولی تہوار کے جشن میں سنگھ پریوار کے غنڈوں پر دھاندلی کرنے اور ہنگامہ کھڑا کرنےکا الزام لگایا گیاتھا۔

بتایا گیا تھا کہ ہولی تہوار کی مناسبت سے ڈی جے پارٹی منعقد کی گئی تھی جہاں لڑکے اور لڑکیاں آپس میں رنگ لگاتے ہوئے جشن منانا طئے تھا۔مگر جب پروگرام کی اطلاع سنگھ پریوار کو ملی تو ان کے کارکنان جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مرولی میں ہولی کو لےکر لگائے گئے بینرس وغیرہ کو پھاڑ کر کئی ساری چیزوں کو ادھر ادھرکیا گیا جس کے دوران منتظمین اور سنگھ پریوار غنڈوں کے درمیان تو تو میں میں بھی ہوئی ۔

معاملے کو لےکروضاحت کرتے ہوئے منگلورو سٹی پولس کمشنر کلدیپ کمار جین نے بتایا کہ معاملےکولےکر ہولی تہوار میں ہنگامہ کرنے والے 6سنگھ پریوار کارکنان کی نشان دہی کی گئی ہے جن کے تعلق سے بتایا جارہاہے کہ ان 6غنڈوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر بینر پھاڑنے اورجشن میں ہنگامہ کھڑا کیا تھا۔ اس سلسلےمیں جانچ کرنےکے بعد کیس درج کرلیاجائے گا۔


Share: