منگلورو2جولائی (ایس اونیوز)اوروا پولیس اسٹیشن کے افسران نے مصدقہ اطلاعات کی بنیا د پر کارروائی کرتے ہوئے ماری گوڈی کے اطراف گانجہ فروشی کے الزام میں 4افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے پاس سے 1.5کیلو گرام گانجہ، موبائل فون اور نقد رقم ضبط کی گئی ہے جس کی مجموعی مالیت 55ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔
گرفتار ملزمین کی شناخت مہیش عرف ماچا(24سال)،ریتیش عرف ریتو(20سال)،سدرشن عرف سدھا(24سال) اور ریتیش وی (21سال) بتائی گئی ہے۔ملزمین کے خلاف کیس درج کرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور وہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔