منگلورو:28/نومبر (ایس او نیوز/ وی بی) شہر کے نوبھارت سرکل کے ایک اپارٹمنٹ میں بغیر کسی دستاویزات کے موجود 13لاکھ روپیوں کو سی سی بی پولس کے ذریعے ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو اپنی تحویل میں لئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولس کی تحویل میں موجود افراد کی شناخت پتور کے عمر فاروق(41) اور بنٹوال کے محمد بشیر (32)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس کے مطاق اپارٹمنٹ کے سواری پارکنگ کے قریب الٹو کار میں دونوں مشتبہ حالات میں گھومتے دیکھ کر پولس نے کار کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو رقم ہونے کا پتہ چلا۔ رقم کے متعلق پوچھا گیا تو ان کےپاس کو ئی دستاویز ات نہیں تھے۔ سی سی بی پولس نے رقم کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کار اور رقم سمیت دونوں افراد کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اور معاملہ منگلورو مغربی پولس تھانہ منتقل کیا ہے۔ سی سی بی شعبہ کے انسپکٹر سنیل وائی نایک، ایس آئی شیام سندر وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔