ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : کولور اور کوڈیکال میں ناگ مورتیوں کی بے حرمتی ۔ 13 ملزمین گرفتار

منگلورو : کولور اور کوڈیکال میں ناگ مورتیوں کی بے حرمتی ۔ 13 ملزمین گرفتار

Sat, 27 Nov 2021 12:20:40    S.O. News Service

منگلورو، 27؍ نومبر (ایس او نیوز) کولور اور کوڈیکال کے ناگ بن میں موجود ناگ کی تصویروں والے پتھروں کی بے حرمتی کا معاملہ حل کرتے ہوئے پولیس نے 13 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔

فی الحال پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے بلکہ صرف اتنا کہا ہے کہ گانجہ کی خرید و فروخت سے جڑے ہوئے شرپسند عناصر نے اس طرح کی حرکت کی تھی تاکہ علاقہ کے امن و امان میں خلل ڈالا جائے ۔

خیال رہے کہ ناگ کے عکس والے  پتھروں کی بے حرمتی کا پہلا معاملہ کولورو میں 23 اکتوبر کو جبکہ دوسرا معاملہ کوڈیکال میں 13 نومبر کو پیش آیا تھا ۔ اس پر مقامی افراد نے پرزور احتجاج کیا تھا اور پولیس سے مطالبہ کیا  تھا کہ فوری طور پر اس معاملہ کے ملزمین کو گرفتار کیا جائے ۔ چونکہ دونوں معاملات میں بشمول سی سی ٹی وی کوئی بھی ثبوت موجود نہیں تھا اس لئے پولیس کے لئے اس معاملہ کو حل کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

اب ملزمین کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے پولیس نے بتایا ہے کہ شہر میں چوری اور چین چھیننے جیسی وارداتوں میں اضافہ کو  دیکھتے ہوئے پچھلے کچھ دنوں سے مختلف مقامات پر بیریکیڈس لگائے گئے تھے اور حفاظتی بندوبست سخت کردیا گیا تھا ۔ اس سے گانجہ کے کاروبار میں ملوث افراد کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں دشواری پیش آ رہی تھی اس لئے انہوں نے بدامنی پھیلا کر پولیس کی توجہ ہٹانے کے مقصد سے ناگ پتھروں کی بے حرمتی کی تھی ۔ جتنے ملزم پکڑے گئے ہیں وہ سب کے سب کولور اور کوڈیکال علاقہ کے رہنے والے ہیں اور گانجہ کی سپلائی سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر گانجہ سے نشہ کرنے کی لت میں مبتلا ہیں ۔ 


Share: