ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو سی سی بی پولس ظلم معاملہ : ایس ڈی پی آئی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

منگلورو سی سی بی پولس ظلم معاملہ : ایس ڈی پی آئی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

Fri, 07 Apr 2017 19:51:36    S.O. News Service

منگلورو:7/اپریل(ایس اؤنیوز)ریاستی وزیراعلیٰ سدرامیاسے میسور والے ان کے گھر میں ایس ڈی پی آئی کا ایک وفد ملاقات کرتے ہوئے حالیہ منگلورو واقعہ اور پولس کے ظالمانہ رویہ کے متعلق گفتگو کی ہے ۔

منگلورو سی سی بی پولس نے مسلم نوجوان احمد قریشی کے ساتھ غیر انسانی سلوک اختیار کرتے ہوئے دو نوں گردے ناکارہ ہونے تک ظلم ڈھائے ہیں۔ اور اس کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر بغیر کسی اطلاع کے لاٹھی چارج کرکے گرفتار ی کے متعلق وفد نے تفصیل پیش کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو لاٹھی چارج کے وڈیوکلپ بھی دکھائے گئے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا کہ  سی سی بی پولس کے جن اہلکاروں نے ظلم ڈھایا  ہے انہیں معطل کرکے ان پر کریمنل کیس درج کیا جائے۔ پرامن احتجاجیوں پر دائر کئے گئے جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں۔ قریشی کے علاج کا مکمل خرچ سرکار کی طرف سے ادا کیا جائے اور اس کو مناسب معاوضہ دینے کے لئے کارروائی کرنے کی وفد نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی۔ وفد میں ایس ڈی پی آئی دکشن کنڑا ضلعی صدر محمد حنیف خان، ریاستی سکریٹری افسر کوڈلیپیٹ ، میسور ضلع جنرل سکریٹری امجد خان، بنٹوال بلدیہ ممبر اقبال آئی ایم آر موجود تھے۔


Share: