ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو سٹی مال کے فوڈ شاپ میں معمولی آتشزدگی؛ فوری طور پر پایا گیا آگ پر قابو؛ معمولی نقصان

منگلورو سٹی مال کے فوڈ شاپ میں معمولی آتشزدگی؛ فوری طور پر پایا گیا آگ پر قابو؛ معمولی نقصان

Thu, 21 Feb 2019 23:54:51    S.O. News Service

منگلورو21؍فروری (ایس او نیوز) منگلورو سٹی مال کی ایک فوڈ شاپ میں آگ لگنے پر تھوڑی دیر کے لئے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ مگرپانڈیشور علاقے سے فائر بریگیڈ کے افسران نے موقع پر پہنچ کر جلد ہی آگ پر قابو پالیا ۔

بتایاجاتا ہے کہ یہ ایک معمولی آتشزدگی کا واقعہ تھا، جو سٹی مال کے چوتھے فلور پرشارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے پیش آیا تھا اور بروقت اس پر قابو پانے کے بعد مال کے اندر بند کی گئی تمام دکانیں دوبارہ کھل گئیں اور کاروبار حسب معمول شروع ہوگیا۔اس آگ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔آگ لگنے کے بعد کے ایس راؤ سرکل پر ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا، جسے پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے فوری طور پر موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے راہ ہموار کردی۔


Share: